کراچی والے اپنے مسائل 100 گنا بڑھاکر بیان کرتے ہیں، سعید غنی
کراچی: صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کراچی کے مسائل حل نہ ہونے کی ذمے داری کراچی والوں پر ہی ڈال دی۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، یہ دنیا کا واحد شہر ہے جہاں لوگ خود گٹر لائنیں بلاک کرتے، پانی کی لائنیں پنکچر کرتے اور اسٹریٹس لائٹس پر نشانے بازی کرکے ان کو ناکارہ کرتے ہیں۔
انہوں نے ایسے واقعات کا ثبوت ہونے کا دعویٰ بھی کیا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ مسائل حل کرنا تو ایک طرف کیا، مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف انہوں نے کوئی کارروائی کی یا نہیں۔