اداکارہ صبا قمر کا عظیم خان سے شادی منسوخ کرنے کا اعلان

کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی کی منسوخی کا اعلان کردیا، جس سے اُن کے مداحوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔
صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے مداحوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
اس کے باوجود صبا قمر نے منگیتر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے، لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہ کے باعث میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???? ????? (@sabaqamarzaman)


صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی، ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
دوسری جانب عظیم خان نے صبا قمر کے شادی کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے صبا قمر کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کراتے ہوئے کہا، صبا نے میری طرف کی اسٹوری نہیں لکھی اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔
خیال رہے کہ صبا قمر اور عظیم خان دونوں نے اچانک شادی کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔