روسی صحافی نے یوکرینی بچوں کیلیے اپنا نوبل انعام فروخت کردیا

ماسکو: جنگ سے متاثر یوکرینی بچوں کی امداد کے لیے روسی صحافی دیمتری میریتوو نے اپنا نوبل انعام فروخت کردیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والے روس سے تعلق رکھنے والے صحافی دیمتری میریتوو نے نوبل پرائز میں ملنے والا سونے کا میڈل فروخت کردیا۔
دیمتری میریتوو نے کہا کہ میڈل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے کے ذریعے یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی مدد اوربحالی کے لئے خرچ کی جائے گی۔ جنگ کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کوبہتر اورمحفوظ مستقبل دینا اہم ہے۔
دیمتری میریتوو نوبل انعام میں ملنے والی پانچ لاکھ ڈالر کی رقم پہلے ہی امدادی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔
روس سے تعلق رکھنے والے صحافی دیمتری میریتوو کو2021 میں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ صحافت پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔