روسی فضائی حملہ، کیف دھماکوں سے گونج اُٹھا

کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بم باری کی، جس سے شہر دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مختلف علاقوں کو روسی فضائیہ نے ہدف کا نشانہ بنایا، جس سے شہر میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے 18 میزائل داغے گئے، جنہیں ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے تباہ کیا، جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جب کہ کچھ میزائلوں کا ملبہ وسطی علاقے میں ایک چڑیا گھر پر گرا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت میں ڈرونز اور میزائل کا استعمال کیا گیا، جن میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیف پر روسی حملوں کے دوران شہر کی فضائی سائرن کی آوازوں سے بھی گونجتی رہی۔
یوکرین حکومت کی جانب سے شہریوں کو میزائل حملوں سے خبردار کرتے ہوئے انہیں شیشوں اور کھڑکیوں سے دُور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔