ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں

کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے شوہر گلوکار و اداکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے، جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کردی ہیں۔
دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی، جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔
عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عُمرہ بھی ادا کیا تھا، عُمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اُن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔
اس تناظر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔