اداکارہ روبی انعم دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل!

لاہور: اداکارہ روبی انعم کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا۔
اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ روبی انعم کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔
ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد اور ٹیسٹ کے بعد آئی سی یو منتقل کردیا۔
اداکارہ کے شوہر گلوکار اظہر اقبال بٹ نے پرستاروں سے روبی انعم کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔