بلبل مہران روبینہ قریشی کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئیں

کراچی: کوئل سندھ اور بلبل مہران کے ناموں سے معروف گلوکارہ، نغمہ نگار روبینہ قریشی طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
روبینہ قریشی پاکستانی فلموں کے سینئر اداکار مصطفٰے قریشی کی اہلیہ ہیں، جو گزشتہ دو سال سے کینسر سے موت و حیات کی جنگ لڑ رہی تھیں، وہ انتہائی علیل ہونے کی وجہ سے اسپتال اور گھر تک محدود تھیں۔
روبینہ قریشی میں دو سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آغا اسپتال میں طویل عرصے تک زیر علاج رہیں مگر دو ماہ قبل وہ کوما میں چلی گئی تھیں۔
کوما میں جانے سے قبل وہ شدید علیل تھیں اور رواں برس مارچ میں صدارتی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوسکی تھیں اور ان کا ایوارڈ ان کے شوہر اداکار مصطفےٰ قریشی نے وصول کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔