کینیڈین بائیکر روزی گیبریل کی پاکستانی بائیکر سے شادی!

لاہور: پاکستان کا مثبت تاثر دنیا میں اُبھارنے والی کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کرلی۔
روزی گیبریل کے دولہے عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے، عدیل میر بھی موٹو ٹوریسٹ ہیں۔
روزی گیبریل نے انسٹاگرام پراپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آﺅں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہوجاﺅں گی۔ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرا بہترین دوست اور ساتھی ہو، اس لیے میں پاکستان آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)


خیال رہے کہ خاتون بائیکر روزی گیبریل نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا، روزی گیبریل موٹر سائیکل پر پورا پاکستان گھوم چکی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان سے گلگت بلتستان تک علاقے ایکسپلور کیے اور بہت متاثر ہوئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔