کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد

اسلام آباد: حکومت سندھ کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کراچی میں الیکشن کے دوران پولیس تعیناتی یقینی بنائے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ پولیس نے تین ماہ کے لیے انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے، کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں تین ماہ کے لیے انتخابات مؤخر کیے جائیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔