کینسر میں مبتلا معروف پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں
کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف شیف ناہید انصاری کینسر کی بیماری کے باعث انتقال کرگئیں۔
شیف ناہید انصاری نے مختلف مارننگ شوز اور کوکنگ شوز میں کھانوں کی تراکیب اور ٹوٹکوں سے عوام کے دلوں میں گھر کیا۔
ناہید انصاری کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے انتقال کی خبر ایک نجی ٹی وی شو کی میزبان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔
انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شیف کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بعدازاں ناہید انصاری کو 5 جولائی کی شب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔