ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

نیویارک: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔
ریحام خان کے نکاح کی تقریب امریکا میں ہوئی جب کہ ریحام خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔
بعدازاں ریحام خان نے شوہر اور شادی سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی، جن میں ریحام خان کو سفید میکسی جب کہ ان کے شوہر کو ڈارک مہرون تھری پیس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ریحام خان کی جانب سے شیئر ایک تصویر میں انہیں اور مرزا بلال بیگ کو نکاح کے بعد دعا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی، اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔
اس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی، لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں، تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان 2015 اکتوبر میں علیحدگی ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔