امریکا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل
کیلیفورنیا: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں خالصتان کے قیام کی خاطر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
ریفرنڈم میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا، پہلے مرحلے میں وقت ختم ہوجانے کے سبب کئی ہزار سکھ اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔
ووٹنگ کے دوران بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے جب کہ ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ 28 جولائی کو کالگری کینیڈا میں ہوگا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی سکھ ہر ممکن کوشش کریں گے۔