کسی ملک کو لیبیا میں فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ترک صدر
انقرہ: ترک صدر اردوان نے خبردار کیا ہے کہ مصر لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔
رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مصر کسی بھی طرح کی خوش فہمی میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے لیبیا کی صورت حال پہ نگاہ رکھی ہوئی ہے۔ کسی بھی ملک کو لیبیا کے اندر فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام کو روکیں گے۔
خیال رہے کہ مصر کی پارلیمنٹ نے ملکی حدود سے باہر فوج کو تعینات کرنے کی ایک دن قبل ہی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کا واضح مطلب لیبیا ہی ہے کیونکہ مصر لیبیا میں مرکزی حکومت (جی این او) کی حمایت کر رہا ہے۔ لیبیا کے اس اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ مرکزی حکومت (جی این او) اور ان کے مخالف خلیفہ حفتر میں جاری لڑائی میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ترکی خلیفہ حفتر کی حمایت کررہا ہے، مصر کی جانب سے فوجی مداخلت کے اعلان کے بعد پیدا شدہ نئی صورت حال میں ترکی اور مصر میں بھی کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔