عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

راولپنڈی: آرمی چیف نے ہاکی کےعظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کےعظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہوگیا۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر اور ہمت عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ہاکی کے درخشندہ ستارے اور اپنے دور کے عظیم سینٹر فارورڈ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر 79 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے جو شدید علالت کا شکارتھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔