طالبہ سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

اوکاڑہ: نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ سے زیادتی اور قتل کے معروف مقدمے کا فیصلہ کردیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین کو سزائے موت، عمر قید، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔ مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015 میں اُس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی۔
ملزم لڑکی کو فصل کماد میں لے گیا، جہاں اس نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے، اس کی لاش دو روز بعد فصل کماد سے برآمد ہوئی۔
اس دوران پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشان دہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو وقوعہ کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔