رمضان کی رونق

لائبہ خان

ماہ صیام نزول قرآن کا مہینہ اللہ تعالی کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ، صبر کا مہینہ، ایک دوسرے سے خیر خواہی کا مہینہ، جنت میں داخل اور جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا مہینہ۔ ماہ صیام ساری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ذکر و فکر،  صدقہ و خیرات گویا ہر قسم کی عبادت کا ایک عالمی موسم بہار جس سے دنیا کا ہر مسلمان اپنے اپنے ایمان و تقوی کے مطابق حصہ پا کر دل کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک مہیا کرتا ہے.

اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے اختتام پر عید الفطر کا تحفہ، مسلمانوں کو اللہ کی طرف سے ملتا ہے رمضان میں بازاروں کی رونق مزید بحال ہو جاتی ہیں اور  مسجدوں میں بھی رونق بحال ہو جاتی ہے۔ آخر کے دس دن مسلمان اعتکاف کا اہتمام کرتے ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ دل کھول کے صدقہ خیرات دیتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہر جگہ افطاری و سحری کا انتظام عام ہوتا ہے.2020 کی بات کریں تو یہ تمام  رونقیں کرونا وائرس کی وجہ سے مدھم پڑ گئی تھی.  بازاروں اور مسجدوں میں کوئی رونق نہیں تھی بلکہ لوگ ڈر کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے میں محتاط تھے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار اور چھوٹی دکانیں جلد بند ہو جاتی تھی مگر اس سال کافی حد تک لوگوں میں کرونا وائرس کا ڈر ختم ہوتا نظر آرہا ہے اور امید ہے کہ اس سال رمضان باقی سالوں کی طرح پررونق گزرے گا .

 دل میں پھر سے خوشیوں کا پیغام آرہا ہے

 مبارک ہو  مومنوں پھر سے رمضان آ رہا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔