رمضان: 20 ایام میں 2 کروڑ زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد

مدینہ منورہ: ماہ مقدس رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی اور 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان المبارک سے اب تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی اور رمضان کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریاض الجنہ کے لیے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کوپرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق 27 ویں شب مسجدالحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دُور دُور تک نمازیوں سے بھرے رہے۔
اس موقع پر مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، کراؤڈ کنٹرول ٹاسک فورس، مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔