راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے راجیو کپور چل بسے!

ممبئی: بولی وُڈ کے شومین آنجہانی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے راجیو کپور 58 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کپور کو آج ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

راجیو کپور کی جوانی کی یادگار تصویر

بھارتی میڈیا کے مطابق رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راجیو کو کھو دیا ہے، اب وہ ہم میں نہیں رہے۔
دوسری جانب آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے راجیو کپور کی موت کی تصدیق کی۔

راج کپور کے تینوں بیٹے، درمیان میں راجیو۔۔۔ رشی کپور بھی گزشتہ برس انتقال کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ راجیو کپور کو 1983 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ایک جان ہیں ہم‘‘ اور 1985 میں راج کپور کی ڈائریکشن میں بنی فلم ‘رام تیری گنگا میلی‘‘ سے شہرت ملی تھی۔
یہی نہی راجیو کپور مشہور بولی وڈ فلم پریم گرنتھ میں ہدایت کاری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں جس میں مرکزی کردار راجیو کپور کے بڑے بھائی اور مشہور فلمی اداکار رشی کپور نے ادا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔