خانہ کعبہ پر ابرِکرم برسنے کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں اچانک بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا اور اس دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق آج فجر کے وقت مسجد الحرام میں ہونے والی بارش سے معتمرین نہال ہوگئے۔ ابر کرم تھا کہ برسا جارہا تھا اور اللہ کے شکر گزار بندے اس کی کبریائی اور پاکی کا ورد کرتے ہوئے حق عبودیت نبھانے کی اپنی سی کوشش کرتے رہے۔
جیسے جیسے بارش ہوتی رہی مسجد الحرام باآواز بلند تکبیرات اور دعاؤں سے گونجتی رہی۔ اس دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی کے شعبہ جات بھی متحرک ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب میں آج سے بارشوں کے نیا سلسلہ داخل ہوگیا جس کے باعث وقفے وقفے سے بارشیں مزید ایک دو دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔