شہر قائد کے کئی علاقوں میں بارش، موسم خوش گوار

کراچی: شہر قائد میں آج دوپہر تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
مون سون کے اسپیل میں دوسری بارش نے موسم کو خوش گوار بنادیا۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ اس دوران راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، گوجرانوالا اور پشاور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے لیے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس دوران گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ حالیہ بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی صورت حال میں بہتری پیدا ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔