بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کی تقریر، قرآن پاک کا حوالہ بھی دیا
نئی دہلی: بھارت میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دینے کے ساتھ درود پاک بھی پڑھا۔
راہول گاندھی نے لوک سبھا میں عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اوربتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ ہندو لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی نفرت اور تشدد بھی کرتے ہیں۔ یہ ہندو نہیں ہیں۔
حکمران بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگارہے ہیں۔ بی جے پی رہنماؤں نے راہول گاندھی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔