راحت فتح علی نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی: موسیقی کے ذریعے دُنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے راحت فتح علی خان اب فلم میں اداکاری کرتے نظر آئِیں گے۔
راحت فتح علی خان پاکستانی فلم ’دم مستم‘ میں مختصر سا کردار ادا کررہے ہیں۔
اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی فلم دم مستم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی، جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ فلم میں راحت فتح علی خان دل چسپ روپ میں نظر آئیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔