کیا آج ربیع الاول کا چاند نظر آجائے گا؟
اسلام آباد: ذرائع ابلاغ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے جنوبی حصوں میں آج چاند کی رویت کا زیادہ امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ماہ ربیع الاول 1443 کے چاند کی رویت کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے جب کہ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
دوسری جانب رویت ہلال کے عالمی ادارے مون سائٹنگ کے مطابق آج 7 اکتوبر کو بعد نماز مغرب دنیا کے بیشتر ممالک میں ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند باآسانی دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، البتہ رویت کا زیادہ امکان پاکستان کے جنوبی حصوں میں ہے۔