تماشا بنانے والوں کو بیت اللہ جاکر بددعائیں دیں، رابی پیرزادہ

کراچی: سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں اپنے متعلق لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ سب کو گولی مار دوں۔
ایک انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ایک حادثہ قرار دیا۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی۔
اُن کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔
رابی پیرزادہ نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کیں اور وہ ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا، اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں تو لوگوں نے تو عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تو تو مجھے جانتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے میرے بوائے فرینڈ نے میری ویڈیوز لیک کیں لیکن وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہ آسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔