سکھر، بھٹکے ہوئے 70 قوم پرستوں کی قومی دھارے میں شمولیت!
سکھر: قائداعظم کے یوم پیدائش پر سکھر کے بھٹکے ہوئے قوم پرست قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
اس حوالے سے 70 افراد نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان میڈیا کے سامنے کیا۔ قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق سکھر اور خیرپور اضلاع سے ہے۔
اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کارکنوں نے پاکستان کے جھنڈے لہرائے، قومی ترانے پر پاکستان کی جھنڈیاں اٹھا کر لہرائیں، مذکورہ کارکنوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے، اب درست راستے پر آئے ہیں۔ اب ہم پاکستان کی بہتری کے لیے ایک پرچم کے سائے تلے ایک ہیں، ہم لاشعوری طور پر بھٹکے ہوئے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہمارا جسقم یا جسمم سے کوئی تعلق نہیں، ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔