پنجاب میں شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی عائد!

لاہور: پنجاب حکومت نے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا اور تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نفاذ 20 نومبر سے 31 جنوری تک رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر 6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔