پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات، صدر نے منظوری دے دی

اسلام آباد: پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد ہوگا، اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دے دی۔
صدر مملکت کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں صدر مملکت اور گورنر کے پی کو مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں کے پی کے میں الیکشن کے لیے گورنر سے جواب مانگا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔