اقتدار کے بھوکے مودی نے پلواما حملہ کروایا، کانگریس
نئی دلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پلواما کا حملہ اقتدار کے بھوکے نریندر مودی نے کروایا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کانگریس کے رہنما اُدت راج کا کہنا تھا کہ پلواما میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ وزیراعظم نریندرمودی ہی کرواسکتے تھے کیونکہ وہ ہر حال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے۔
اُدت راج کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پلواما حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی اجازت دیتے تو 40 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم مودی کے قافلے پرنہ کسی نے کوئی پتھر پھینکا نہ ہی کوئی حملہ ہوا، لیکن یہ پھر بھی واویلا مچارہے اور شور کررہے ہیں۔ یہ ڈرامے کرتے ہیں۔