معروف نثر نگار تنویر رؤف کی کتاب "بڑھاپا بھی خوب صورت ہے” کی اشاعت

کراچی: معروف مترجم اور نثر نگار، تنویر رؤف کی تازہ کتاب "بڑھاپا بھی خوبصورت ہے” شائع ہوگئی ہے۔ یہ ان کی آپ بیتی "زندگی خوب صورت ہے” کا دوسرا حصہ ہے۔
اس کتاب میں مصنفہ نے بڑھاپے سے متعلق تصورات پر نئے زاویے سے روشنی ڈالی ہے اور اس سے جڑی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا ہے۔ سبق آمیز واقعات اور دل پذیر تحریروں پر مبنی اس کتاب کو ناقدین نے ایک دلیرانہ اور حقیقت پسندانہ تصنیف قرار دیا ہے۔
180 صفحات پر مشتمل اس خوب صورت کتاب کی قیمت 600 روپے ہے اور اسے رواں بکس کراچی سے شائع کیا گیا ہے۔
کتاب آرڈر کرنے کے لیے 03218923722 یا03002190973پر رابطہ کیجیے۔ کتاب کی قیمت مع ڈاک خرچ 6 سو روپے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔