پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

لاہور: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پھر سے گرفتار کرلیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے کینال روڈ سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی۔
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویز الٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں اسلام آباد منتقل کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔