سندھ اسمبلی، PTI ارکان کا انوکھا احتجاج، داخلے سے روک دیا گیا

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 8 ارکان اسمبلی پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس پر پی ٹی آئی اراکین نے آج احتجاج کا انوکھا انداز اختیار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی ڈھول شہنائی کے ساتھ سندھ اسمبلی پہنچے۔


جب پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایوان میں داخل ہونے لگے تو انہیں روکا گیا، اسمبلی گیٹ کو تالے لگادیے گئے، اراکین رکاوٹیں توڑ کر اسمبلی میں داخل ہوگئے۔


پی ٹی آئی اراکین سدرہ عمران، ریاض حیدر ، رابعہ اظفر، سنجے گنگوانی، شبیر قریشی، ایم ایم اے کے عبدالرشید، سہراب سرکی کو بھی داخلہ سے روک دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔