پی ٹی آئی کی مرکزی تنظیم کی تشکیل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی۔ فواد چوہدری کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی۔ مرکزی تنظیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مرکزی تنظیم میں فواد چوہدری، اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو کو بطور سینئر نائب صدور شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نواب زادہ شریف جوگیزئی کو بھی نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈووکیٹ عطاء اللہ بطور نائب صدور فرائض انجام دیں گے۔
جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان بطور ڈپٹی سیکریٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل ہوں گے۔ مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ جوائنٹ سیکریٹریز کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔