پی ٹی آئی کی اپنے ارکان کو استعفوں کے تصدیقی عمل کا حصہ نہ بننے کی ہدایت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہے کہ ہم استعفے دے چکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔