پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری
لاہور: 9 مئی سانحہ کے بعد گرفتار کی گئی پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد جناح ہائوس لاہور حملہ کیس سے بری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا۔
پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں مقدمے سے بری کردیا۔