پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی انتخابات سے دستبردار

پشاور: بانی پی ٹی آئی کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھی مراد سعید بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مراد سعید نے پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا ہے۔
ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کی اپیل تیکنیکی گراؤنڈ پر خارج کی تھی، ٹریبونل اس وقت غیر فعال ہے، اس لیے اس کیس کو واپس بھیج بھی دیں تو کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔
پشاور ہائی کورٹ نے مزید سماعت کیے بغیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔