صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

صوابی: نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صوابی اڈا میں موٹر سائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔