عمران خان کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے: حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے، عمران خان شہر قائد کے لیے پہلے ہی پیکیج دے چکے، جس پر کام جاری ہے، ستمبر میں گرین لائن کی بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔
اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں گرین لائن بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، 52 فائر بریگیڈ وفاقی حکومت کے کراچی میں موجود ہیں، اورنج لائن سندھ حکومت کا بھی وفاق دیکھ رہی، 1100 ارب کے پیکیج میں اہم کام نالوں کی صفائی کا تھا، 11 سو ارب کے پیکیج میں ساڑھے 4 سو ارب سندھ حکومت کو دیے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے فور اور کے سی آر پر مزید کام تیز ہوچکا، 10 ارب روپے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے لگائے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔