پی ایس ایل فاتح کون، فیصلہ آج ہوگا!

کراچی: پی ایس ایل فائیو کا فائنل آج کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندر دونوں ہی ٹیمیں پہلی بار پی ایس ایل ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے خاصی پُرجوش دکھائی دیتی ہیں۔
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کے سپرد ہے جب کہ لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر ہیں۔
دونوں ٹیمیں پچھلے ایونٹس میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکی تھیں، یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔