پی ایس ایل 7، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کرلیں۔
ذرائع کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کے لیے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اس لیے اسکواڈ میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی میچ ہوسکے گا، البتہ 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کے لیے آئسولیٹ کردیا جائے گا اور کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سے لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفر کریں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی بھی پورے ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔