صوبائی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے آج صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ آج کے پی کے اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے گا۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کہنا تھا جو حالات اس حکومت نے کردیے ہیں عالمی سطح پر ان پر کوئی یقین ہی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پی کے اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی صوبائی اسمبلی تحلیل کرچکے ہیں، اس حوالے سے سمری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ارسال کی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔