یواین کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران بھارت کیخلاف احتجاج
جنیوا: بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔
جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ بھارت سری لنکا، بنگلادیش اور نیپال میں مداخلت کررہا ہے۔مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔