بیلاروس، متنازع صدارتی انتخابات پر ہنگامے، احتجاج جاری!

منسک: متنازع صدارتی انتخابات پر بیلاروس میں دوسرے روز بھی ہنگامے جاری ہیں، مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہزاروں افراد دو روز سے متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، نوجوانوں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے شہر میں معمولاتِ زندگی مفلوج کردیے، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ اپوزیشن نے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی کامیابی مسترد کردی ہے جب کہ لوکا شینکو نے مظاہرین کو بیرونی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیا ہے۔
حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مظاہرین نے 1994 سے برسراقتدار صدر الیگزینڈر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔