ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت عالیہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لارجر بینچ کا فیصلہ جاری کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔