وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر کو خط، مشاورت کیلیے بلالیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے خط لکھ کر مشاورت کے لیے مدعو کرلیا۔
نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان مشاورت آج ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ابھی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لیے 3 دن کا وقت ہے۔ تین دن میں نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ ملک میں عبوری حکومت کا انتظام دیکھنے کے لیے نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ پوری کوشش ہوگی وزیراعظم کے ساتھ نگراں کا نام فائنل کرلیں۔
دوسری جانب سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ وہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔