وزیراعظم کا جنوبی سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
اسلام آباد: جنوبی سندھ میں بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی متاثرین کو 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کے ساتھ ہی رہائش اور طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائے۔
اندرون سندھ خاص طور پر جنوبی سندھ میں بارشوں سے سیلابی صورت حال ہے۔ جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات سامنے آئے ہیں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔