نواز شریف سے ملاقات کیلیے وزیراعظم مصر سے لندن روانہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے بعد ملکی صورت حال پر پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے مصر سے براہ راست لندن روانہ ہوگئے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی کانفرنس ’’کوپ 27‘‘ میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کریں گے، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، پارٹی قائد نواز شریف سے عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم کا نجی دورۂ لندن ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہوسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔