کم لاگت گھروں کی درخواست وصولی، وزیراعظم نے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا!

اسلام آباد: وزیراعظم نے کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواست وصولی کے لیے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا۔
موبائل یونٹ نیشنل بینک اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے سہولت فراہم کرے گا، جس کے ذریعے پرائم منسٹر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملنے والے قرضوں کے لیے شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر آئے گی۔ ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے افراد کو ذاتی چھت دینے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بینکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لیے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے، عوام کو گھروں کے لیے قرض فراہمی میں سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔