پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی سمری پر پٹرول کی قیمت میں 5 تا 10 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے حکومت کو آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری ارسال کردی، جس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔
گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے خام تیل پاکستان پہنچ چکا ہے، لیکن قیمتوں پر اثر ابھی نہیں پڑے گا، روسی تیل کا اثر آنے والے دنوں میں اس وقت ہوگا جب روسی خام تیل کی ترسیل مسلسل ہوگی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔