ماہرہ خان گھڑسواری کے دوران خطرناک حادثے سے بچ گئیں

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
سپراسٹار ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کہ وہ ان سے بات کررہے ہوں، جیسے بتارہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جاسکتے ہیں۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا سخت ہے جب تک آپ ان لوگوں سے گھرے رہیں گے جو آپ سے محبت کرتے ہیں، جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کرکے ان کی جان بچالی جس کے لیے وہ زندہ رہنے پر ان کی شکر گزار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔