صدر علوی نے بلیغ الرحمان کی گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: بالآخر بلیغ الرحمان کو بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری مل گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر عارف علوی نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی۔
دھیان رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کر دی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لیے دوبارہ سمری ارسال کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔